ایران، عراقی سرحد پر 6مشتبہ دہشتگرد ہلاک، ایرانی سیکورٹی اہلکار زخمی

پیر 11 جون 2018 16:15

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) ایران نے کہا ہے کہ عراق کی سرحد سے متصل ایک علاقے میں چھ مشتبہ دہشت گردوں کو مار گرایا ہے جب کہ کارروائی کے دوران کچھ ایرانی سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے،مشتبہ دہشت گرد ایران میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی حکام نے کہا ہے کہ عراق کی سرحد سے متصل ایک علاقے میں چھ مشتبہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

ان کارروائیوں میں ایرانی فورسز کے کچھ اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ بتایا گیا ہے کہ کرد علاقے میں یہ جھڑپیں دو مقامات پر اس وقت شروع ہوئیں، جب کچھ مسلح افراد نے سرحد پار کرتے ہوئے ایران میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کی۔ عراق اور ترکی سے ملحق کرد علاقوں میں ماضی میں بھی اس طرح کے واقعات رونما ہو چکے ہیں۔