سعودی عرب، جازان پر میزائل حملہ سعودی فضائی ڈیفنس سسٹم نے ناکام بنا دیا

پیر جون 16:53

جازان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جون2018ء) سعودی شہر جازان پر کیا جانے والا میزائل حملہ سعودی فضائی ڈیفنس نے ناکام بنا دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی فضائی دفاعی قوت نے گزشتہ روز یمن سے حوثی باغیوں کے سرحدی شہر جازان کی جانب داغے گئے ایک میزائل کو فضا ہی میں ناکارہ بنا دیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کی فضائی دفاعی قوت نے گزشتہ روز یمن سے حوثی باغیوں کے سرحدی شہر جازان کی جانب داغے گئے ایک میزائل کو فضا ہی میں ناکارہ بنا دیا ہے۔حوثی شیعہ باغیوں کا دو روز میں جازان کی جانب یہ دوسرا میزائل حملہ تھا ۔یاد رہے کہ دو روز قبل بھی اسی شہر پر یمن سے داغا گیا ایک میزائل گرنے سے تین سعودی شہری ہلاک ہوگئے تھے۔