ترک فضائیہ کی کارروائی،

9دہشت گرد ہلاک گزشتہ 1 ہفتے کے دوران 69 دہشت گرد ہلاک کئے گئے

پیر 11 جون 2018 16:53

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) ترک فضائیہ نے فضائی حملے میں 9دہشت گرد ہلاک کر دئیے، گزشتہ 1 ہفتے کے دوران 69 دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک فضائیہ نے ضلع شرناک کے قصبے بیستلار اور شمالی عراق کے خاکورکنامی علاقے پر دو فضائی حملوں میں 9 دہشتگرد ہلاک کر دیئے۔

(جاری ہے)

جنرل ہیڈ کوارٹرز کے مطابق ، ترک ضلع شرناک کے علاقے بیستلار میں جاری آپریشن کے دوران 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ۔

8 جون سے جاری کاروائیوں کے نتیجے میں 21 دہشتگرد مارے گئے ہیں۔شمالی عراق کے خاکورک پر گزشتہ روز ہونے والے فضائی حملے میں دہشتگردوں کی پناہ گاہوں اور ان کے اسلحے کے گوداموں کو تباہ کر دیا گیا جبکہ دو دہشتگرد بھی مارے گئے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 1 ہفتے کے دوران 69 دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :