زرعی ترقیاتی بینک آفیسرز ایسوسی ایشن نے سید طلعت محمود اور ان کی پالیسیوں کے حق میں متفقہ قرار داد منظور کر لی

پیر 11 جون 2018 17:33

زرعی ترقیاتی بینک آفیسرز ایسوسی ایشن نے سید طلعت محمود اور ان کی پالیسیوں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) زرعی ترقیاتی بینک آفیسرز ایسوسی ایشن(فرینڈز گروپ ) کی ایگزیکٹوباڈی نے زرعی ترقیاتی بینک کے صدرسید طلعت محمود اور ان کی پالیسیوں کے حق میں متفقہ قرار داد منظور کر لی۔

(جاری ہے)

پیر کو زرعی ترقیاتی بینک کی آفیسرز ایسوسی ایشن(فرینڈز گروپ ) کی ایگزیکٹوباڈی کا اجلاس صدر مرزا گلریز بیگ کی صدارت میں اسلام آباد میں ہوا،جس میں زرعی ترقیاتی بنک کے افسران کو درپیش مشکلات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں ایسوسی ایشن نے زرعی ترقیاتی بنک کے صدرسید طلعت محمود اور انکی پالیسیوں کے حق میں متفقہ قرار داد منظور کی۔

اجلاس میں صدر زرعی ترقیاتی بنک کو عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد بھی دی گئی ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایسوسی ایشن کا وفد جلد سید طلعت محمود سے ملاقات کریگا ۔ ایسوسی ایشن کے سینئر وائس پریزیڈنٹ مسعود نوشاد خان نے صدر زرعی ترقیاتی بنک کے حق میں قرار داد پیش کی اور کہا کہ وہ ایک ایماندار اور نامور بینکر ہیں اور ان کاقومی اور بین الاقوامی سطح پر وسیع تجربہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ صدر سے ملاقات میں زرعی ترقیاتی بنک لیمٹیڈ کے افسران کو درپیش مشکلات سے آگاہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :