آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد،ڈی سی سوات کے فیس بُک پیج پر براہ راست نشرکیا گیا

پیر 11 جون 2018 18:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر سوات شاہد محمود نے آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد کیاجو ڈی سی سوات کے فیس بُک پیج پر براہ راست نشرکیا گیااس موقع پرشہریوں نے ڈی سی سوات کو اپنے مسائل و مشکلات کے علاوہ شہری خدمات کی بہتری کیلئے اپنی تجاویزات و آراء سے آگاہ کیا شاہد محمودنے شہریوں کے مسائل پر متعلقہ محکموں کے سربراہان کو موقع پر ہدایات جاری کیں اس فیس بُک کھلی کچہری میںپورے سوات کے باشندوں نے ڈپٹی کمشنر کو اپنے کئی اجتماعی اور انفرادی مسائل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا جن میں زیادہ تر کا تعلق علاقے میں صحت و صفائی، نکاسی آب، تعلیم و صحت ، سڑکوں کی تعمیر اور صاف پانی کی فراہمی سے تھا۔

متعلقہ عنوان :