پاکستان کی سعودی شہر جازان پر حوثی ملیشیا کے میزائل حملہ کی شدید مذمت

سعودی عرب کی علاقائی سالمیت، حرمین شریفین کو کسی بھی خطرے کیخلاف اس کی بھرپور حمایت کا اظہار

پیر 11 جون 2018 18:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2018ء) پاکستان نے سعودی عرب کے علاقے جازان پر حوثی ملیشیا کے میزائل حملہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے حملہ میں تین قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے پیر کو جاری بیان میں پاکستان نے سعودی عرب کی علاقائی سالمیت اور حرمین شریفین کو کسی بھی خطرے کے خلاف اس کی بھرپور حمایت اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ بیان میں سعودی عرب کے علاقے جازان پر حوثی ملیشیا کے میزائل حملے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اس میں تین قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔