مضر صحت خوراک کھلانا حقوق العباد کی نفی ہے جسے خدا بھی معاف نہیں کرتا، خراب چیز کو اچھی پیکنگ میں پیش کرنا دھوکہ دہی ہے ،

دیہاتوں میں ترسیل کرنیوالے ہول سیل ڈیلرز پرکھڑی نظر رکھی جائے ،سیاحتی مقامات پر فوڈ اتھارٹی کے سب آفسز کے قیام پر عملے کو شاباش ،سیاحوں کو صاف ستھری خوراک ملے گی تو صوبے کی معیشت کو فروغ ملے گا نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا دوست محمد خان کا کے پی کے فوڈ اتھارٹی کے دورہ پر خطاب

پیر 11 جون 2018 18:37

مضر صحت خوراک کھلانا حقوق العباد کی نفی ہے جسے خدا بھی معاف نہیں کرتا، ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا دوست محمد خان نے کہاکہ مضر صحت خوراک کھلانا حقوق العباد کی نفی ہے جسے خدا بھی معاف نہیں کرتا، خراب چیز کو اچھی پیکنگ میں پیش کرنا دھوکہ دہی کے زمر ے میں آتا ہے ،دیہاتوں میں ترسیل کرنے والے ہول سیل ڈیلرز پرکھڑی نظر رکھی جائے ،سیاحتی مقامات پر کے پی فوڈ اتھارٹی کے سب آفسز کے قیام پر شاباش دی،سیاحوں کو صاف ستھری خوراک ملے گی تو صوبے کی معیشت کو فروغ ملے گا اور ترقی ہوگی ،عوام کو خوراک کی مد میں ریلیف دینا چاہیے تاکہ ان کے معالجے کا خرچ کم ہو۔

پیر کو خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلی جسٹس دوست محمد خان کا خیبرپختونخوا فوڈاتھارٹی کا دورہ ،چیئرمین اتھارٹی و ایڈیشنل چیف سیکرٹری شہزاد بنگش اور ڈائریکٹر جنرل ریاض خان محسود نے وزیراعلی کا استقبال کیا،گیٹ پر موجود بچوں نے وزیراعلی کو پھول پیش کئے۔

(جاری ہے)

ترجمان خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فود اتھارٹی عطااللہ خان کے مطابق وزیراعلی نے دفتر کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور اتھارٹی کے عملے سے ملے۔

ڈائریکٹر جنرل ریاض خان محسود وزیراعلی کو ادارے کے قیام، آپریشنز، ضلعی دفاتر اور دیگر امور پر بریفنگ دی جس پر وزیراعلی نے مختصر عرصے میں ادارے کی فعالیت کی تعریف کی اور اسے مزید فعال بنانے کیلئے حکومتی ارادے کا اعادہ کیا۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بریفنگ کے بعد وزیراعلی اڈیٹوریم تشریف لائے جہاں، چیمبرآف کامرس اور دیگر تاجر تنظیموں کے عہدیدارن سمیت میڈیا کے نمائندے اور اتھارٹی کے اہلکار بیٹھے تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے چیمپبرآف کامراس کے صدر ذاہد شنواری نے کے پی فود اتھارٹی کی جانب سے اس تقریب کے انعقاد پر اتھارٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیراعلی کے دورے کی تعریف کی اور کہا کہ فوڈ اتھارٹی اور تاجروں کا چھولی دامن کا ساتھ ہے اور اتھارٹی کو تاجروں کی بھرہور تعاون حاصل ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اتھارٹی کے آنے ہمارے روزگاروں میں بہتری آئی ہے اور اتھارٹی کی رہنمائی میں ہمارے کاروبار مزید ترویج ملے گی۔

اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا نے تاجران اور میڈیا نمائندوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کے پی فوڈ اتھارٹی کے قیام سے عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے اور ایسے اداروں پر عوام کا اعتماد ہونا چاہئے، ہماری حکومت اور عوام کا زیادہ تر بجٹ صحت کی مد میں خرچ ہوتا ہے جس کی بڑی وجہ ملاوٹ شدہ خوراکوں کی دستیابی ہے، اشیائے خوردونوش کی صنعت سے وابسطہ افراد خود بھی یہ سوچین کہ جو وہ بیچ رہے ہیں آیا وہ خود اسے کھانا پسند کرینگے یا نہیں۔

وزیراعلی دوست محمد خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مضر صحت خوراک کھلانا حقوق العباد کی نفی ہے جسے خدا بھی معاف نہیں کرتا،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ خراب چیز کو اچھی پیکنگ میں پیش کرنا دھوکہ دہی کے زمر ے میں آتا ہے۔ وزیراعلی نے ہدایت کی دیہاتوں میں ترسیل کرنے والے ہول سیل ڈیلرز پرکھڑی نظر رکھی جائے جبکہ سیاحتی مقامات پر کے پی فوڈ اتھارٹی کے سب آفسز کے قیام پر شاباش دی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سیاحوں کو صاف ستھری خوراک ملے گی تو صوبے کی معیشت کو فروغ ملے گا ترقی ہوگی۔ وزیراعلی کا یہ بھی کہنا تھا کہ عوام کو خووراک کی مد میں ریلیف دینا چاہیے تاکہ ان کے معالجے کا خرچ کم ہو۔ وزیراعلی نے اچھی کارکردگی دکھانے والے تاجران کو انعامات اور تعارفی اسناد دینے کی بھی سفارش کی۔