سابق ایم پی اے چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے کاغذات نامزدگی داخل کروادئیے

پیر 11 جون 2018 19:06

گگو منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2018ء) مسلم لیگ ن کے امیدوار و سابق ایم پی اے چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے اپنے حامیوں کے ساتھ بورے والا جا کر ریٹرننگ آ فیسر کے پاس کاغذات نامزدگی داخل کروائے ۔

(جاری ہے)

اپنے دفتر سے روانگی کے موقع پر انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کا 5سالہ دور ملکی ترقی اور خوشحالی کا دور تھا جس میں لوڈشیڈنگ پر قابو پایا گیا دہشت گردی کے جن کو بوتل میں بند کر دیا ،سی پیک کا منصوبہ شروع ہوا جس کے ثمرات سے ہماری آ نے والی نسلیں فیض یاب ہوں گی انہوں نے امیدظاہر کی کہ مسلم لیگ ن ایک مرتبہ پھر بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی ۔

قبل ازیں چیر مین یونین کونسل ملک افتخار حسین اعوان نے قاضی پٹرولیم سے ایک بڑی ریلی کے ہمراہ بورے والا جا کر PP.229سے بطور آ ذاد امیدوار کاغذات نامزدگی داخل کروائے ملک افتخار اعوان کے ہمراہ فوجی برادری کے سینکڑوں لوگ موجود تھے ۔چیئر مین یونین کونسل گگو منڈی چوہدری نعیم اعجاز نے بھی PP.229سے بظور آ زاد امیدوار کاغذات نامزدگی داخل کروائے ۔