نیا وکیل کب کرینگے،جج بشیر،مشاورت کے بعد بتائوں گا،نواز شریف

پیر 11 جون 2018 20:08

نیا وکیل کب کرینگے،جج بشیر،مشاورت کے بعد بتائوں گا،نواز شریف
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2018ء) احتساب جج محمد بشیر نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے وکیل نے اپناوکالت نامہ واپس لے لیا ہے اب آپ نیا وکیل کرینگے اور کب تک یہ ہوگا میاں نواز شریف نے جواب دیا کہ مشاورت کے بعد بتائوں گا اس موقع پر احتساب جج محمد بشیر نے کہا کہ آج بروز منگل آپ کی تاریخ ہے میاں نواز شریف نے کہا کہ آپ سے پیش ہوں گے دو تین دن کا وقت دیں معزز جج نے کہا کہ سماعت کی تاریخ پہلے سے فکس ہوچکی ہے اور ایون فیلڈ ریفرنس ریفرنس پر دلائل ہونے ہیں اس پر میاں نواز شریف بغیر جواب دیئے کمرہ عدالت سے باہر چلے گئے ۔