ٹکٹ نہ ملنے پرپیپلز پارٹی کے جیالے ناراض ہوگئے

پارٹی قیادت کے فیصلوں کے خلاف بلاول ہاؤس پر دھرنا دینے کی تیاری شروع کردی

پیر 11 جون 2018 20:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2018ء) ٹکٹ نہ ملنے پرپیپلز پارٹی کے جیالے ناراض ہوگئے جیالوں نے پارٹی قیادت کے فیصلوں کے خلاف بلاول ہاؤس پر دھرنا دینے کی تیاری شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

لیاری کے ایک سابق رکن قومی اسمبلی نے احتجاج کے لئے جیالوں کو طلب کرلیا، حاجی مجید بلوچ کو ٹکٹ دینے کے خلاف بلاول ہاؤس پر احتجاج کیا جائے گا، سابق رکن قومی اسمبلی نے اپنے حق میں لیاری میں بینرز آویزاں کروا دیئے،سابق رکن قومی اسمبلی نے حلقہ پی ایس 108 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے ہیں،بلاول ہاؤس پر احتجاج کے زریعے پارٹی قیادت کو باور کرایا جائے گا کہ ان فیصلہ غلط ہے،