آل پاکستان سمال ٹریڈرز بزنس فورم ملک بھر میں پانی کو عزت دو‘ کالاباغ سمیت دیگر ڈیمز بنائو کے سلسلہ میں سیمینارز

پیر 11 جون 2018 20:17

آل پاکستان سمال ٹریڈرز بزنس فورم ملک بھر میں پانی کو عزت دو‘ کالاباغ ..
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2018ء) آل پاکستان سمال ٹریڈرز بزنس فورم نے ملک بھر میں پانی کو عزت دو‘ کالاباغ سمیت دیگر ڈیمز بنائو کے سلسلہ میں سیمینارز کے انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سلسلہ میں ملک بھر کے تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پر کالاباغ سمیت تمام ڈیمز کی افادیت کو اجاگر کرنے کیلئے سیمینارز کا انعقاد کیا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار APBF کے مرکزی وائس چیئرمین شاہین احسان مغل نے کیا انہوں نے کہا کہ مفاد پرست سیاستدانوں‘ آئی پیز نے کالاباغ ڈیم کیخلاف لابنگ شروع کردی ہے جس کیلئے قوم کو سوچنا چاہیئے کہ یہ ملک کے مفاد میں ہے یا ان کیخلاف‘ شاہین احسان مغل نے کہا کہ جو لوگ کالاباغ ڈیم کی مخالفت کررہے ہیں اور جس پارٹی کے منشور میں کالاباغ ڈیم نہیں ہے اس پارٹی کو لوگ ووٹ نہ دیں اور اس پارٹی کے امیدواروں کا بائیکاٹ کریں شاہین احسان مغل نے کہا کہ کالاباغ ڈیم کے علاوہ‘ بھاشا‘ گلگت اور اسی طرح دیگر ڈیمز بناکر پاکستان کو بنجر ہونے سے بچایا جائے شاہین احسان مغل نے کہا کہ سمندر کا پانی قابل استعمال بناکر کراچی میں پینے کا مسئلہ حل کیا جائی