سوشل میڈیا پر ایک سے زائد حلقوں کے الیکشن لڑنے پر پابندی کی پوسٹیں وائرل ہونے لگی

پیر 11 جون 2018 20:17

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2018ء) سوشل میڈیا پر ایک سے زائد حلقوں کے الیکشن لڑنے پر پابندی کی پوسٹیں وائرل ہونے لگی ہیں شہریوں کی جانب سے حکومت اور الیکشن کمیشن سے مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے کہ کوئی بھی امیدوار ایک نشست سے زائد نشستوں پر انتخاب لڑے تو باقی نشستیں چھوڑنے کی صورت میں الیکشن کا خرچہ اس امیدوار سے وصول کیا جائے یہ پوسٹیں سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی جارہی ہیں اور عوامی مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے کہ ضمنی الیکشن کی صورت میں خزانے پر بوجھ کسی طرح بھی بوجھ ملکی مفاد میں نہیں ہے اس لئے جو بھی امیدوار ایک سے زائد نشستوں پر انتخاب لڑتا ہے باقی نشستیں چھوڑنے کی صورت میں ان نشستوں پر ہونیوالے ضمنی انتخاب کے اخراجات متعلقہ چھوڑنے والے امیدوار سے وصول کیا جائی