نیشنل پارٹی پنجگور نے خدارحم ساسولی میر لعل محمد ساسولی اور انکے ساتھیوں کی نیشنل پارٹی سے مستعفی ہونے کے خبر کی سختی سے تردید کردی

پیر 11 جون 2018 20:17

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2018ء)نیشنل پارٹی پنجگور کے ضلعی ترجمان نے خدارحم ساسولی میر لعل محمد ساسولی اور انکے ساتھیوں کی نیشنل پارٹی سے مستفعی ہونے کے خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا کہ مزکورہ افراد کا نیشنل پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے ان کا تعلق شروع ہی سے مسلم لیگ سے رہا ہے خدارحم ساسولی اور انکے قریبی عزیز میر لعل محمد ساسولی خود کو نیشنل پارٹی سے ظاہر کرکے مستفعی ہونیکا شوشہ چھوڑ کر اپنے اقاں کی خوشنودی حاصل کرکے نیشنل پارٹی کو بدنام کرنا چاھتا ہے حالانکہ پنجگور کے عوام کو اچھی طرح علم ہے ان کا تعلق مسلم لیگ سے ہے ترجمان نے کہا کہ نیشنل پارٹی بحیثیت ایک قومی جماعت علاقائی نمائندگی کی حیثیت سے بلا امتیاز عوام کی خدمت اور عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو اپنا فرض سمجھتی ہے نیشنل پارٹی نے علاقائی نمائندگی کے دوران مزکورہ افراد کی ہر ممکن مدد کی ہے نیشنل پارٹی نے اپنا فرض ادا کرکے کوئی غلطی نہیں کی ہے اگر نیشنل پارٹی کو مزید عوامی نمائندگی کا موقع ملا تو اس تسلسل کو مزید جاری رکھے گی خدارحم ساسولی اور میر لعل محمد ساسولی کو انتخابات میں حصہ لینے کا شوق ہے تو وہ اپنا شوق ضرور پورا کریں نیشنل پارٹی ایک جمہوری جماعت ہے نیشنل پارٹی اس عمل کی خندی پیشانی سے قبول کرتا ہے مگر اپنی سستی شہریت اور اپنے اقاں کی خوشنودی کیلئے نیشنل پارٹی کا نام استعمال کرکے استفعی کا پروپگینڈہ چلانا بدنیتی پر مبنی ہے جس کو نیشنل پارٹی کھبی قبول نہجں کرے گی نیشنل پارٹی وضاحت کرتا ہے خدارحم ساسولی میر لعل محمد ساسولی محمد حسین اور انکے ساتھیوں کا نیشنل پارٹی سے کوئی تعلق نہیں لہذا وہ نیشنل پارٹی کے نام استعمال کرنے سے گریز کریں