ریلوے ملازمین کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تمام دستیاب وسائل کا استعمال میں لارہے ہیں ، واصف مغل

پیر 11 جون 2018 20:53

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) ڈویژنل سپریٹنڈنٹ پاکستان ریلوے واصف مغل نے کہا ہے کہ ریلوے کے ملازمین کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تمام دستیاب وسائل کا استعمال میں لارہے ہیں ،ریلوے کوائرز کی مرمت کالونیز میں پانی وصفائی کی صورت حال کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ،کوئٹہ ڈویژن میں محکمہ ریلوے جہاں ملازمین کو ریلیف کی فراہمی میں پیش پیش ہے وہاں مسافروں کی سہولیات کیلئے بھی اپنا کردار ادا کررہا ہے ،پاکستان ریلوے لیبر یونین کے تمام جائز مسائل کو مل بیٹھ کر حل کریں گے ملازمین ہمار ا سرمایہ ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ریلوے لیبر یونین کے صوبائی صدر لعل جان بلوچ کی قیادت میں ملنے والے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرچیئرمین کوئٹہ ڈویژن بلال احمد، صوبائی آرگنائزر ظہور احمد رند ، صوبائی جنرل سیکرٹری شیر محمد بلوچ ، صوبائی رہنما سیف اللہ مگسی ، ڈویژنل صدر سبی بابائے مزدور میر محمد سیلاچی ، جنرل سیکرٹری گلزار احمد مری ، ڈویژنل آرگنائزر سیکرٹری اللہ بخش مری ، ماما شیر بیگ مری ، نصیب اللہ کاکڑ ، غلام حسین ہاڑہ، گل محمد ہاڑہ ، عبدالطیف جتوئی کے علاوہ دیگر کارکنان بھی موجود تھے ، ڈی ایس ریلوے واصف مغل نے کہا کہ مجھے ملازمین کے مسائل ومشکلات کا احساس ہے، ان کی فلاح وبہبود کیلئے اپنا رول پلے کررہا ہوں کوئٹہ ڈویژن میں ملازمین جس محنت لگن سے ریل کا پہیہ بحال رکھے ہوئے ہیں ان کی کارکردگی بہتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ محدود وسائل میں رہ کر سبی مچ کوئٹہ کولپور دالبندی چمن سمیت کوئٹہ ڈویژن میں ملازمین کے رہائیش کواٹرز کی مرمت پانی کی بروقت فراہمی صفائی کی صورت حال بہتر بنانے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر عملی اقدامات کئے جارہے ہے پاکستان ریلوے لیبر یونین کے عہدیداروں نے جن مسائل ومشکلات کی نشاندہی کی ہے ان کو جلد ازجلد دور کریں گے مجھے امید ہے کہ وہ محکمہ ریلوے کی کارکردگی کا مزید بہتر بنانے میں اپنا رول پلے کریں گے۔

ڈی ایس کوئٹہ واصف مغل نے مزید کہا کہ ریلوے کے ملازمین ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں ان کو ریلیف کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ریلوے میں سفر کرنے والے مسافروں کو بھی ریلیف فراہم کررہے ہیں اس موقع پر وقاص علی ریلوے ملازم کو ڈیوٹی پر بحال کرنے کے احکامات بھی دئیے گئے اس موقع پر پاکستان ریلوے لیبر یونین کے صوبائی صدر لعل جان بلوچ ، سبی زون کے صدر بابائے مزدور میر محمد سیلاچی نے ڈی ایس ریلوے واصف مغل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جس بہتر انداز سے ہمارے مسائل ومشکلات سننے وہ قابل صدر تعریف ہیں ڈی ایس ریلوے کی قائدانہ صلاحیتوں سے ہمیں امید کی کرن نظر آئی ہیںڈی ایس کوئٹہ کے مزدور دوست رویہ ہماری حوصلہ افزائی ہوئی ہے ریلوے کی ترقی اور مزدوروں کی خوشحالی کیلئے ہم مل جل کر کام کریں گے جو بھی مسئلہ مسائل درپیش آئے ان کو مل بیٹھ کر حل کریں گے تاکہ ہمارے تمام جائز مسائل کا ازالہ ہوسکے پاکستان ریلوے لیبر یونین کے صوبائی عہدیداروں نے ڈی ایس کوئٹہ کو ریلوے کے ملازمین کو درپیش مسائل ٹی اے بلز کی عدم فراہمی سمیت دیگر مشکلات کے بارے میں تفصیلی آگہی بھی فراہم کی جس کو فوری طور پر حل کرنے کیلئے یقین دہانی بھی کرائی گئی جس سے ریلوے کے ملازمین میں خوشی کی لہڑ ڈور گئی ۔