شب قدرانسانیت پر اللہ تعالی کا عظیم انعام ہے،مفتی محمدنعیم

پیر 11 جون 2018 22:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جون2018ء) جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاکہ شب قدر ہزار راتوں سے افضل انسانیت پر اللہ تعالی کا عظیم انعام ہے ،رمضان کے آخری عشرے میں شب قدر کی تلاش ، شب بیداری اور کثرت سے عبادت کرنی چاہیے،اس مبارک رات کی قدردانی علامت ایمان اور سعادت کی نشانی ہے ، خوش قسمت لوگ وہ ہیں جن کو شب قدر نصیب ہو اور وہ عبادات سے اس کا حق ادا کریں، اعتکاف میں بیٹھنے والے خوش قسمت لوگ ہیں جن کیلئے اللہ تعالی نے دوہرا اجر رکھ دیاہے ، پیر کو جامعہ بنوریہ عالمیہ کی محمدی مسجد میں معتکفین سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ رمضان المبارک انسانیت کیلئے بخشش وجنہم سے نجات کا سنہرا موقع ہوتاہے جس میں ہر طرف سے اللہ تعالی کی رحمتوں کا نزول ہوتاہے ، بدقسمتی ہے اگر کوئی شخص رمضان میں اپنی بخشش نہ کرائے ،اللہ تعالی نے اس مہینے میں ایسی رات بنائی ہے جو ہزار راتوں سے افضل ہے اسی رات کو خلق خدا کی اچھائیوں اور برائیوں کے فیصلے ہوتے ہیں اسلیے آخری عشرے میں شب قدر کی تلاش میں شب بیداری اور کثرت سے عبادت کرنی چاہیے

متعلقہ عنوان :