ڈرامہ رائٹر افتخار عفی کی جانب سے شوبز شخصیات ،صحافیوں کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام

منگل جون 13:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2018ء) معروف ڈرامہ رائٹر افتخار عفی کی جانب سے اپنی رہائشگاہ پر شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور صحافیوں کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا جس میں فلمسٹار میرا ،نامور رائٹر و ڈائریکٹر پرویز کلیم ، سینئر اداکار راشد محمود ، جاوید رضوی ، اشرف خان ،خالد بٹ اور آغا قیصر سمیت دیگر نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مہمانوں کے لئے پر تکلف کھانوں کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ فلمسٹار میرا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ رمضان المبارک میں اس طرح کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے اور آج میں افتخار عفی کی مہمان بنی ہوں ۔آج کسی اور موضوع پر بات نہیں ہو گی میں صرف افطار کے لئے آئی ہوں ۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ افتخار عفی گزشتہ 25سال سے رمضان المبارک افطار پارٹی کا اہتمام کرتے چلے آرہے ہیں ۔تقریب کے اختتام پر افتخار عفی نے تمام مہمانوں کا فرداٴْ فرداً شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :