حلیب فوڈز لمیٹڈ نے سمر انٹرن شپ پروگرام 2018کا اعلان کیا

منگل 12 جون 2018 17:32

حلیب فوڈز لمیٹڈ نے سمر انٹرن شپ پروگرام 2018کا اعلان کیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2018ء) پاکستان میں مشروبات اور فوڈز آئٹمز تیار کرنے والی صف ِ اول کی کمپنی حلیب فوڈز نے حال ہی میں جاری ایک بیان میں موسم گرما میں سمر انٹرن شپ 2018ء کا اعلان کیا۔حلیب فوڈز نے چھ ہفتوں پر مشتمل ایک جامع پروگرام تشکیل دیا ہے جس میں طالب علم کاروباری منصوبوں میں حصہ لیں گے تاکہ اُنہیں حقیقی حالات کا ادراک ہو اور اُنہیں مستقبل کا بہتر پروفیشنل تیار کیا جاسکے۔

اس پروگرام کے تحت اُن طلباء کو جو اپنی تعلیم کے آخری سال میں ہیں انہیں حقیقی کارپوریٹ ماحول سے متعارف کروانا ہے۔اُنہیں مطلوبہ تجربہ فراہم کرنا ہے اور اپنے مستقبل کے لئے راہ کا انتخاب کرنے میں معاونت دینی ہے۔حلیب اپنی انٹرن شپ پروگرام میں طلباء کو پیداوار،اکائونٹس، انجینئرنگ ، سیلز اور مارکیٹنگ،بزنس اور فنانس جیسے کلیدی شعبے میں مہارت دے گی تاکہ ان طلباء کے پاس مخصوص فیلڈ کا مخصوص تجربہ ہو اور اُنہیں نوکری حاصل کرنے میں پریشانی نہ ہو۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ بھی ان نوجوانوں کو کسٹمر سروس، برانڈ منیجمنٹ، تصادم کا حل اور لیڈرانہ صلاحیتوں کو حاصل کرنے کا بھی موقع ملے گا۔ اس سال کے انٹرن شپ پروگرام پر بات کرتے ہوئے ہیومن ریسورس کی سربراہ سائرہ ہلائی نے کہا ’ہماری انٹرن شپ کے تحت نوجوانوں کو اپنا مستقبل بہتر اور روشن بنانے میں مدد ملے گی ۔ اس انٹرن شپ سے متوسط طبقے کے طلباء کے ساتھ وہ بھی بھرپور فائدہ اٹھائیں گے جو ابھی اپنے کریئر کے آغا ز میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ’حلیب فوڈز کو فخر ہے کہ یہ پاکستان بھر میں روزگار کے متمنی نوجوانوں کا پہلا انتخاب ہے اور ہماری ہمیشہ کوشش رہتی ہے کہ نوجوانوں کو مزید مواقع فراہم کریں تاکہ انہیں اپنے اندر چھپی صلاحیتوں کا ادراک ہو۔‘’ہمارا انٹرن شپ پروگرام ہماری کاوشوں کی پہلی کڑی ہے اور ہم مستقبل میں مزید ایسے پروگرام متعارف کروائیں گے‘۔

حلیب فوڈز لمیٹڈنے ایک ایسا کارپوریٹ ماحول پروان چڑھانے کی کوشش کی ہے جہاں مستقبل کے لیڈر پیدا ہوں اور محنت ، جدت اور لگن کا کلچر پروان چڑھے۔ملازمین کا متحرک ہونا بھی ضروری ہے اور اس کے لئے ضروری ہے کہ اُن کے مفادات ادارے کے مفادات کے ساتھ یکساں ہوں۔ہم ایک ایسے متنوع کلچر کو آگے بڑھا رہے ہیں جس میں ملازمین اپنی اعلیٰ استعداد کار کو مزید مؤثر بنائیں۔