سابق صدر پرویز مشرف کو بعض قریبی دوستوں کا وطن واپس نہ آنے کا مشورہ

سابق صدرکووطن واپسی کی صورت میں مشکلات درپیش آ سکتی ہیں،ذرائع

منگل 12 جون 2018 18:03

سابق صدر پرویز مشرف کو بعض قریبی دوستوں کا وطن واپس نہ آنے کا مشورہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2018ء) سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف کو بعض قریبی دوستوں نے وطن واپس نہ آنے کا مشورہ دے دیا،وطن واپسی کی صورت میں سابق صدرکومشکلات درپیش آ سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کے قریبی دوستوں جن میں بعض ریٹائرڈ فوجی افسران بھی شامل ہیں نے پرویز مشرف کو مشورہ دیا ہے کہ وہ موجودہ حالات میں پاکستان آنے سے گریز کریں کیونکہ موجودہ صورتحال میں اگر وہ پاکستان آتے ہیں تو ان کیلئے کافی مشکلات پیدا ہو جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر نے قریبی دوستوں کے مشورے پر سنجیدگی سے غور شروع کر دیا ہے اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف پاکستان نہیں آئیں گے تاہم نادرا اور پاسپورٹ آفس نے سابق صدر کے قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کو بحال کر دیا ہے۔