نارووال،عام انتخابات2018کیلئے کاغذات نامزدگی داخل کروانے کا مرحلہ مکمل ہوگیا

سابق وزیر داخلہ احسن اقبال سمیت 19،پی پی49میں13جبکہ پی پی50میں سابق صوبائی پارلیمانی سیکرٹری خواجہ محمدوسیم بٹ سمیت19امیدواروں نے کاغذات جمع کروا دئیے

منگل 12 جون 2018 18:43

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2018ء) عام انتخابات2018کیلئے کاغذات نامزدگی داخل کروانے کا مرحلہ مکمل ہوگیا۔

(جاری ہے)

این ای78نارووال میں سابق وزیر داخلہ احسن اقبال سمیت 19،پی پی49میں13جبکہ پی پی50میں سابق صوبائی پارلیمانی سیکرٹری خواجہ محمدوسیم بٹ سمیت19امیدواروں نے کاغذات جمع کروا دئیے،آخری تاریخ ہونے کے باعث شام 6بجے تک امیدواروں کا اپنے حامیوں کے ہمراہ ریٹرنگ آفس میں تانہ بانہ باندھا رہا،تفصیلات کے مطابق این ای78 نارووال میں سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال چوہدری،پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء ابرارالحق کے علاوہ مریدحسین،خضرالیاس ورک،ابوزر خالد،کرنل(ر)جاویدصفدر کاہلوں،رفعت جاوید،شجاعت احمد خان،راشد محمود خان،حافظ محمد اکمل صادق،نعیم اللہ خان کاکٹر،جلال الدین،فائزہ رفیق،رانا لال بادشاہ،انوارالحق بٹ،محمد عرفان عابد، بدر احسن چوہدری،محمد طیب میر اور کرنل (ر) اسرار الحق شامل ہیں،پی پی49 نارووال میں کل13امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے،جن میں حفیظ احمد خان،نویدہ حفیظ،نثار احمد،غلام مرتضی،محمد عرفان عابد،رفعت جاوہد،محمد انور،افضال احمد،زاہد محمود،بشری پروین،شجاعت علی، خواجہ محمد ندیم بٹ اور فیاض احمد بسرا شامل ہیں جبکہ پی پی50 نارووال میں کل19امیدوار میدان میں آئے جن میں پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق پارلمانی سیکرٹری خواجہ محمد وسیم بٹ ،رانا سفیان محمود،فیض احمد،خضر الیاس ورک،نجم الحسن، احسن عدیل تتلہ ،نعیم اللہ خان کاکٹر،جاوید احمد بٹ،محمد اقبال ساگر،محمد عرفان بٹ،رانا لعل بادشاہ،ادریس خان،محمد پرویز،رفعت جاوید،محمد سجاد مہیس،ثمینہ وسیم بٹ،محمد عثمان رضا اور فیاض احمد ملہی شامل ہیں ۔