خیبرمیڈیکل یونیورسٹی پشاور کے زیر اہتمام صوبے کے میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلوں کیلئے 15جولائی کو ہونیوالے ایٹا انٹری ٹیسٹ کی آن لائن رجسٹریشن جاری ، 9365 امیدواران کی رجسٹریشن مکمل

منگل جون 19:42

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2018ء) خیبرمیڈیکل یونیورسٹی پشاور کے زیر اہتمام صوبے کے پبلک او رپرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لئے 15جولائی کو ہونیوالے ایٹا انٹری ٹیسٹ کی آن لائن رجسٹریشن کامیابی سے جاری ہے، خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق اب تک کل9365 امیدواران کی آن لائن رجسٹریشن ہوچکی ہے جن میںطلباء کی تعداد5282 جبکہ طالبات کی تعداد4083 ہے۔

واضح رہے کہ طلباء وطالبات کی بڑھتی ہوئی تعداد اور بے پناہ رش کے پیش نظر اس سال سارے صوبے میں سات امتحانی مراکز قائم کرنے کیساتھ بورڈ آف انٹر میڈئیٹ اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن پشاور کے دس ہزار طلباء وطالبات کو پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پرپشاور سنٹر میں ٹیسٹ دینے کی اجازت ہوگی جب کہ پشاور بورڈ کے باقی ماندہ طلباء وطالبات کو مردان اور کوہاٹ کے سنٹرز میں ایڈ جسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اب تک کی تفصیلات کے مطابق پشاور کے امتحانی مرکز کے لئے رجسٹر ڈ ہونے والے امیدواروں کی تعداد5747،ہر ی پور یونیورسٹی ہری پور سنٹر کے لئے 551 ، گراسی گرائونڈ سیدو شریف سوات کے لئی660،کیڈٹ کالج کوہاٹ کے لیئے 471،ملاکنڈ یونیورسٹی چکدرہ دیر کے لیئے 329،عبد الولی خان یونیورسٹی مردان کے لیئے 1030جبکہ گومل میڈیکل کالج ڈیرہ اسماعیل خان کے امتحانی سنٹر کے لئے رجسٹرڈ طلباء وطالبات کی تعداد576 ہو چکی ہے۔

اطلاعات کے مطابق رجسٹریشن کا عمل عید الفطر کی تعطیلات کے دوران بھی بلا تعطل جاری رہے گا۔یاد رہے کہ آن لائین رجسٹریشن کے ایم یو کی ویب سائیٹ http://kmuadmissions.pk پر کی جاسکتی ہے جس کے لیئے الائیڈبینک کی نامزد شاخوں سے مبلغ سولہ سو روپے کے سکریچ کارڈکا حصول ضروری ہے۔ جبکہ رجسٹر یشن کیلئے آخر ی تا ریخ سوموار 2جو لائی مقرر کی گئی ہے۔ رجسٹریشن کے سلسلے میں کسی بھی مسئلے یاشکایت کی صورت میں ہیلپ لائین نمبرز0316-1816373،0304-9346772اور0335-1599805 پر رابطہ کیاجاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :