سعودی عرب میں مسلمان جمعرات کوشوال کا چاند تلاش کرنے میں مدد کریں

چاند نظر آنے کی صورت میں قریبی عدالت کو اطلاع دی جائے، سعودی سپریم جوڈیشل کونسل

muhammad ali محمد علی منگل 12 جون 2018 19:30

سعودی عرب میں مسلمان جمعرات کوشوال کا چاند تلاش کرنے میں مدد کریں
ریاض (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 جون 2018ء) سعودی سپریم جوڈیشل کونسل نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ سعودی عرب میں مسلمان جمعرات کوشوال کا چاند تلاش کرنے میں مدد کریں، چاند نظر آنے کی صورت میں قریبی عدالت کو اطلاع دی جائے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے عید الفطر کے چاند کے حوالے سے اہم اعلان کیا گیا ہے۔ سعودی سپریم جوڈیشل کونسل کی کمیٹی مملکت میں عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے جمعرات کو سعودی دارالحکومت ریاض میں بیٹھے گی۔

(جاری ہے)

سعودی سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے عوام کے نام جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں مسلمان جمعرات کوشوال کا چاند تلاش کرنے میں مدد کریں۔ جبکہ چاند نظر آنے کی صورت میں قریبی عدالت کو اطلاع دی جائے۔ واضح رہے کہ ماہر فلکیات کی جانب سے پیشن گوئی کی گئی ہے کہ سعودی عرب میں رواں برس رمضان المبارک 29 روزوں پر مشتمل ہوگا۔ یعنی جمعرات 14 جون کے روز سعودی عرب میں عید الفطر کا چاند نظر آ جانے کے کافی امکانات ہیں۔ جبکہ یہ بات بھی واضح رہے کہ رواں برس سعودی عرب سمیت دنیا کے بیشتر اسلامی ممالک میں ایک ہی روز رمضان المبارک کا آغاز ہوا۔ جبکہ اب دنیا کے بیشتر ممالک میں ایک ہی روز عید الفطر منائے جانے کا بھی امکان ہے۔