نگران وزیراعلیٰ پنجاب پروفیسر ڈاکٹر حسن عسکری نے ایس پی رانا عمر فاروق کو اپنا چیف سکیورٹی آفیسر تعینات کر دیا

منگل جون 20:30

نگران وزیراعلیٰ پنجاب پروفیسر ڈاکٹر حسن عسکری نے ایس پی رانا عمر فاروق ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2018ء) نگران وزیراعلیٰ پنجاب پروفیسر ڈاکٹر حسن عسکری نے ایس پی رانا عمر فاروق کو اپنا چیف سکیورٹی آفیسر تعینات کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

نگران وزیراعلیٰ نے اپنے چیف سکیورٹی آفیسر کی تعیناتی الیکشن کمیشن پنجاب سے باقاعدہ منظوری لینے کے بعد کی ہے جبکہ ایوان وزیراعلیٰ نے ایس پی رانا عمر فاروق کی بطور چیف سکیورٹی آفیسر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔