بنوں، خواتین گاہکوں کی حفاظت اور رہنمائی کے لئے لیڈیز پولیس تعینات

منگل 12 جون 2018 20:41

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) ضلع بنوں میں خواتین گاہکوں کی حفاظت اور رہنمائی کے لئے لیڈیز پولیس تعینات ، ضلعی پولیس سربراہ صادق بلوچ کی خصوصی ہدایت پر ضلع بنوں میں خواتین گاہکوں کی خفاظت اور رہنمائی کے لئے لیڈیز پولیس تعینات کردیئے ضلعی پولیس آفیسر کا کہنا ہے کہ عید لفطر آنے کوچند ہی دن باقی ہے جس کے لئے لوگ شاپنگز کے لئے بازار آتے ہیںجس میں زیادہ ترتعداد خواتین کی ہوتی ہے چونکہ خواتین کو بازار کے متعلق زیادہ معلومات نہیں ہوتی اور اسی ایام میں جیب کترے بھی بازاروں میں متحرک ہوتے ہیں تو خواتین کی خفاظت اور رہنمائی کے لئے لیڈیز پولیس بنوں شہر کے مختلف شاپنگ مالز پر تعینات کیے ہیں۔

(جاری ہے)

تاکہ خواتین گاہکوں کی خفاظت اور رہنمائی کریں ضلعی پولیس آفیسر کا کہنا ہے کہ عوام کو پرامن ماحول مہیا کر نا پولیس کے اولین فرائض میں شامل ہیںان فرائض کی انجام دہی کے لئے یہ مہم شروع کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :