کراچی میں کانگو کا ایک اور مریض دم توڑ گیا

منگل 12 جون 2018 21:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) کراچی میں کانگو کا ایک اور مریض دم توڑ گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک شخص کانگو سے جاں بحق ہوگیا ہے۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 18 سالہ معیز کے نام سے ہوئی ہے۔ کانگو وائرس سے مرنے والا معیز کورنگی کا رہائشی تھا۔

(جاری ہے)

ترجمان جناح اسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ کراچی میں رواں سال کانگو وائرس کا تیسرا مریض جناح اسپتال لایا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی کراچی میں کانگو وائرس سے متاثرہ ایک مریض دم توڑ گیا تھا۔ چھتیس سالہ صادق علی لیاری کے علاقے گلستان کالونی کا رہائشی تھا۔