سکھر، گائوں دین پور مہر کے رہائشیوں کا دو ماہ سے خراب ٹرانسفارمر ٹھیک نہ ہونے پر احتجاجی مظاہرہ

منگل 12 جون 2018 21:55

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) صالح پٹ کے گائوں دین پور مہر کے مکینوں کی کثیر تعداد نے علاقے میں گذشتہ دو ماہ سے خراب ٹرانسفارمر درست نہ کئے جانے والے عمل کے خلاف سیپکو آر او کے دفتر کے سامنے جمعیت علماء اسلام کے رہنمائوں مولانا عبدااللہ بھٹو ابن آزاد ، مولانا عبدالحق مہر ، و دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور سیپکو کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے گائوں دین پور میں بجلی کی عدم فراہمی پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا ہے گوٹھ دین پور مہر میں ٹرانسفارمر کو خراب ہوئے دو ماہ سے زائد عرصہ ہو گیا ہے لیکن تحریری درخواستوں کے باوجود ابتک اسے درست نہیں کیا گیا بجلی نہ ہونے کی وجہ سے گائوں کے مکین شدید عذاب میں مبتلا ہیں لیکن سیپکو کے کانوں میںجوں تک نہیں رینگ رہی ہے مظاہرین نے بالا حکام سے نوٹس لیتے ہوئے بجلی کی فراہمی کا مطالبہ کیاہے کہ اگر بجلی فراہم نہ کی گئی تو سیپکو ہیڈ ّآفس کے دفتر کا گھرائو کیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :