خاتون صحافی میمونہ عارف قتل کا معاملہ ،میڈیکل رپورٹس میں پولیس کے بعد ڈاکٹرز کی بھی بدنیتی سامنے آ گئی

منگل 12 جون 2018 22:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) خاتون صحافی میمونہ عارف کو زہر دے کر قتل کئے جانے کا معاملہ میڈیکل رپورٹس میں پولیس کے بعد ڈاکٹرز کی بھی بدنیتی سامنے آ گئی۔ میڈیکل بورڈ کی رپورٹ میں ڈاکٹرز کی جانب سے لفظ زہر کے ساتھ کھیلتے ہوئے حقائق پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی گئی۔

(جاری ہے)

ملزمان کو فائدہ پہنچانے کے لئے عبارت کو توڑ موڑ کر پیش کیا گیا اس حوالے سے سرکاری ہسپتال میں تعینات لیگل ڈاکٹرز نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر آن لائن کو بتایا کہ الفاظ سے کھیلنے کی کوشش کی گئی ایسے الفاظ پر ہی ملزمان کے وکلاء کو با آسانی رہائی مل جاتی ہے دوسری جانب پمز کی سابقہ میڈیکل لیگل آفیسر نسرین بٹ نے بھی مقتولہ کے پورے جشم میں زہر پھیلنے اور وجہ موت کی تصدیق کر دی ہے۔

واضح رہے اس سے قبل لاہور فرانزک لیبارٹری کی رپورٹ میں بھی پولیس وجہ موت سمجھنے سے قاصر نظر آئی۔۔

متعلقہ عنوان :