لاہور، پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کا ہنگامی دورہ

فار انڈرگریجویٹ سٹڈیز میں اساتذہ اور ملازمین کی غیر حاضری کا نوٹس لے لیا

بدھ 13 جون 2018 21:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2018ء) پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے یونیورسٹی کے مختلف تدریسی شعبہ جات کے ہنگامی دورہ کرتے ہوئے سنٹر فار انڈرگریجویٹ سٹڈیز میں اساتذہ اور ملازمین کی غیر حاضری کا نوٹس لے لیاوائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد پہلی بار تدریسی شعبہ جات کے دورے کئے اٴْنہوں نے سنٹر فار ہائی انرجی فزکس، انسٹیٹیوٹ آف بائیو کیمسٹری اینڈ بائیو ٹیکنالوجی، سنٹر فار کول ٹیکنالوجی، پاکستان اسٹڈیز سنٹر، سنٹر فار ساؤتھ ایشین اسٹڈیز اور سنٹر فار انڈرگریجویٹ سٹڈیز کا دورہ کیا ڈاکٹر نیاز احمد نے انڈر گریجویٹ میں اساتذہ اور ملازمین کی غیر حاضری کا نوٹس لیا ہے اور اس حوالے سے وضاحت بھی طلب کر لی ہیاٴْنہوں نے سائنسی شعبہ جات میں موجود سہولیات اور سائنسی لیبز کا جائزہ لیا جبکہ اساتذہ کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اپنے ریسرچ پراجیکٹس پر توجہ دیں اس کے لیے اٴْنہیں یونیورسٹی سے جو مالی تعاون درکار ہوگا وہ پورا کیا جائیگااس موقع پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر نیاز احمد کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں سائنسی شعبہ جات کے ساتھ ساتھ آرٹس و سوشل سائنسز کے شعبوں کو بھی برابر اہمیت دی جائیگی اٴْن کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں پوٹینشل موجود ہے کہ اسے دٴْنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست میں شامل کیا جائے اٴْنہوں نے اساتذہ سے کہا ہے کہ کوالٹی آف ایجوکیشن اور ریسرچ اٴْن کی ترجیحات میں شامل ہوں گی۔