بو رے والا،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا دوسرا روز،قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی جانچ پڑتال میں متعدد امیدواروں کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف اعتراضات داخل

بدھ 13 جون 2018 20:00

بو رے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا دوسرا روز،قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی جانچ پڑتال میں متعدد امیدواروں کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف اعتراضات داخل،اعتراضات کی سماعت بھی جاری،تفصیلات کے مطابق الیکشن2018کے سلسلہ میں این ای162،پی پی229،230اور 231سے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور اعتراضات کی وصولی کا دوسرے روز این ای162کیلئے مسلم لیگ(ن)کے امیدوار چوہدری نذیر احمد آرائیں،پاکستان کسان اتحاد کے ملک ذوالفقار اعوان،پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی امیدوار شگفتہ چوہدری اور آزاد امیدوار چوہدری عثمان احمد وڑائچ،خالد نثار ڈوگر کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ریٹرننگ آفیسر خاور رشید کے روبرو ہوئی جس میں کسی بھی امیدوار کے خلاف تاحال کوئی اعتراض سامنے نہ آیا پی پی229میں مسلم لیگ(ن)کے امیدوار چوہدری محمد یوسف کسلیہ،آزاد امیدوار پیر ہمایوں افتخار چشتی،ملک افتخار احمد اعوان،چوہدری عمران ارشاد،سید سلمان شاہد مہدی،شہباز فرید،عثمان احمد وڑائچ،ارسلان شوکت،خالد محمود چوہان،رضی فرید الدین چشتی،اویس یوسف اور چوہدری مشتاق علی کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ریٹرننگ آفیسر امجد حفیظ کی عدالت میں ہوئی جس میں مسلم لیگ(ن)کے امیدوار چوہدری محمد یوسف کسیلیہ کے خلاف اٴْنکے مدمقابل آزاد امیدوار پیر ہمایوں افتخار چشتی کی طرف سے بنک کے نادہندہ ہونے سمیت دیگر کئی اعتراضات داخل کروائے جبکہ پیر ہمایوں افتخار چشتی کے خلاف (ن)لیگی امیدوار یوسف کسیلیہ نے بھی اعتراضات داخل کروا دئیے جنکی سماعت کے دوران فریقین کے وکلائ اٴْنکے دفاع میں دلائل دیتے رہے حلقہ پی پی 230سے (ن)لیگی امیدوار چوہدری ارشاد احمد آرائیں کے خلاف مقامی شہری نعمان یونس نے بی اے کی جعلی ڈگری اور اثاثہ جات چھپانے کے علاوہ2013اور2018کے کاغذات نامزدگی میں درج اثاثہ جات میں تضادات کے حوالہ سے اپنے اعتراضات داخل کروائے اور اٴْن اعتراضات کو ثابت کرنے کیلئے خود ہی دلائل دیتے رہے جبکہ چوہدری ارشاد احمد آرائیں کے دفاع میں اٴْنکے وکیل میں میاں سعید احمد نے دلائل دیئے کمرہ عدالت میں درخواست گزار نعمان یونس اور چوہدری ارشاد کے معتمد خاص محمد حسین بھٹی کے مابین تندوتیز جملوں کا تبادلہ بھی ہوتا رہا ریٹرننگ آفیسر محمد کاشف علوی نے اعتراضات کی تمام دستاویزات وصول کر لیں اور اٴْن کی چھان بین شروع کر دی حلقہ پی پی 230سے ہی پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے آزاد امیدواران خالد نثار ڈوگر،حاجی شہباز احمد ڈوگر،چوہدری عمران ارشاد،پی ٹی آئی کے سٹی صدر ملک فاروق اعوان،ملک محمد عثمان،غلام مصطفیٰ بھٹی اور سردار خالد محمود ڈوگر کے علاوہ پاکستان عوامی تحریک کے امیدوار شہزاد احمد ڈوگر کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی گئی حلقہ پی پی 231سے خالد نثار ڈوگر،سرفراز حسین،میاں سکندر علی خاں،محمد عرفان،محمد انور،اصغر علی جٹ،شہزاد فرید الدین چشتی،کسان اتحاد کے ملک ذوالفقار اعوان اور محمد عبداللہ کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوئی ریٹرننگ افسران نے امیدواروں کے خلاف اعتراضات کی سماعت کے بعد اٴْنکی مزید چھان بین کا عمل بھی شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سپریم کورٹ سے جعلی ڈگری کی بنیاد پر ناہل ہونے والے پی ٹی آئی کے امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی229 نذیر احمد جٹ کیخلاف انکے مخالف امیدواروں کے اعتراضات پر آج 14 جون کو صبح 9 بجے ریٹرننگ آفیسر امجد حفیظ کی عدالت میں ہوگی#