فیصل آباد ،ْنجی ہسپتال پرچھاپہ،

گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری میں مصروف ڈاکٹرز گرفتار ایف آئی اے کی ٹیم نے ہسپتال کا تمام ریکارڈ قبضے میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا

جمعرات 14 جون 2018 14:39

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2018ء) صوبہ پنجاب کے صنعتی شہر فیصل آباد میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف ائی ای) نے گردوں کی غیر قانونی خریدو فروخت کی اطلاعات پر ایک نجی ہسپتال پر چھاپہ مار کر غیر قانونی پیوندکاری میں مصروف ڈاکٹروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایف ائی اے ساجد اکرام کے مطابق گزشتہ رات ستیانہ روڑ پر واقع ایک نجی وسپتال پر چھاپا مارا گیا۔

(جاری ہے)

ساجد اکرام کے مطابق ہسپتال میں لاہور کی ایک 35 سالہ خاتون کو 19 سالہ نوجوان ابرار کا گردہ لگانے کیلئے آپریشن جاری تھا، جس کیلئے ڈونر ابرار کو پانچ لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی تھی۔چھاپے کے دوران آپریشن میں مصروف 2 ڈاکٹروں اور طبی عملے سمیت 5 افراد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ مریضہ اور ڈونر کو الائیڈ ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم نجی ہسپتال کا مالک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔دوسری جانب ایف آئی اے کی ٹیم نے ہسپتال کا تمام ریکارڈ قبضے میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا۔

متعلقہ عنوان :