یو اے ای نجی ایئر لائن ایمریٹس نے پاکستان میں ایئر بس اے 380سروس کا آغاز

پہلی پرواز رواں برس 7 جولائی کو وفاقی دارالحکومت کے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے گی

جمعرات 14 جون 2018 17:35

یو اے ای نجی ایئر لائن ایمریٹس نے پاکستان میں ایئر بس اے 380سروس کا آغاز
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2018ء) متحدہ عرب امارات کی نجی ایئر لائن ایمریٹس پاکستان میں ایئربس ای380 کی سروس کا آغاز کرنے جارہی ہے جس کی پہلی پرواز رواں برس 7 جولائی کو وفاقی دارالحکومت کے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے گی۔حکومتی ذرائع کے مطابق ایمریٹس ایئر لائن نے مسافر بردار طیارے ای380 کی پہلی شیڈول پرواز کے لیے سول ایویشن اتھارٹی(سی اے ای) سے اجازت طلب کی ہے۔

سی اے اے حکام کا کہنا تھا کہ نئے اسلام آباد ایئرپورٹ میں دنیا کے سب سے بڑے مسافر طیارے کی لینڈنگ کے لیے تمام سہولیات موجود ہیں، اسی لیے ایمریٹس ایئرلائن پاکستان میں ای380 کی پرواز کا آغاز کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ عرب ہوائی کمپنی کی درخواست پر ابھی مکمل فیصلہ نہیں ہوا ہے کیونکہ اتنے بڑے طیارے کی لینڈنگ اور اس کے مکمل آپریشن میں دیگر محکمے بھی شامل ہوتے ہیں، اسی لیے یہ درخواست ابھی منظوری کے مراحل میں ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ نجی ایئرلائن کے آپریشن کے حوالے سے فیصلہ چند روز میں کرلیا جائے گا، کیونکہ نئے ہوائی اڈے کے پاس 4 سطحی ٹرمینل بلڈنگ جس کے 2 رن ویز، ٹیکسی ویز، بڑے طیاروں کے لیے پارکنگ ویز شامل ہیں۔ ای380، ایئربس ای350 اور بوئینگ 777 بھی اس ایئرپورٹ پر لینڈنگ کر سکتے ہیں۔خیال رہے کہ اسلام آباد کے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ای380 ڈبل ڈیکر جیٹ جیسے طیاروں کی لینڈنگ کی گنجائش نہیں تھی، جس کی سب سے بڑی وجہ وہاں کے چھوٹے رن ویز تھے۔

سی اے اے حکام نے بتایا کہ پرانے ایئرپورٹ پر ایک رن وے ہے جو تقریبا 11 ہزار فٹ طویل ہے جبکہ نئے ایئرپورٹ کے رن ویز 12 ہزار فٹ طویل ہیں جو ایک ڈبل ڈیکر طیارے کا وزن برداشت کرسکتے ہیں۔نئے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 15 مسافر پل موجود ہیں جن میں سے 10 بین الاقوامی پروازوں کے مسافروں کے لیے جبکہ 5 اندرونِ ملک پروازوں کے مسافروں کے لیے ہیں۔ایمریٹس ایئرلائن کے ترجمان نے ڈان سے ابت چیت کرتے ہوئے تصدیق کی کہ نجی ایئرلائن جولائی سے پاکستان کے لیے اپنی ای380 ایئربس سروس کا آغاز کرنے جارہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ابھی ایئرلائن اس کے آپریشن کے حوالے سے منصوبے کی تیاری کے مراحل میں ہے اور کی پہلی پرواز کی حتمی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔۔