پاکستانی ڈرامے نے عوام کے ذہن تبدیل کردیے، نبیل

جمعہ 15 جون 2018 14:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جون2018ء) اداکار نبیل نے کہاہے کہ پاکستانی ڈرامے نے عوام کے ذہن تبدیل کردیے ہیں ،پہلے ہم پڑوسی ملک کے کلچر کو دیکھتے ہوئے اسی کی جانب جا رہے تھے مگرہمارے لکھاریوں اور فنکاروں نے اپنی بہترین کارکردگی اور اداکاری سے لوگوں کے دلوں میں اپنی جگہ بنائی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈرامہ کتناہی سنجیدہ ہواس میں مزاح کا پہلوبھی لازمی ہوناچاہیے کیونکہ ایک ہی موڈمیں اگرکسی بھی چیزکوپیش کیا جائے تو لوگوں کے ذہنوں پر بار گزرتا ہے اس لیے ضروری ہے کہ مزاح بھی ڈرامے کاحصہ بنایاجائے۔