سجاول ضلع میں جوڈیشل جج کی گاڑی سے سوزوکی پک اپ ٹکرا گئی‘کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

جمعہ 15 جون 2018 14:39

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2018ء) سجاول ضلع کے حلقے پی ایس چھہتر کے آر او سول اور جوڈیشل جج منظورپنھور کی گاڑ ی سے سوزوکی پک اپ ٹکراگئی ، پولیس نے پک اپ اور ڈرائیور کو حراست میں لے لیا، علاوہ ازیں سجاول جاتی روڈ پر سخی بادشاہ کے قریب عمرپلیپوٹو نے مبینہ طورپر پھندا ڈال کرخودکشی کرلی پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی ،ادھر سید پور کے قریب سوک کار الٹنے سے ڈفینس حیدرآباد کے مدرسے کے مہتم مولانا حیات زئور زخمی ہوگئے -

متعلقہ عنوان :