آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر صوبائی حکومت پرامن و شفاف انتخابات کا انعقاد کریگی ، نگران صوبائی وزیر قانون

جمعہ 15 جون 2018 19:01

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جون2018ء) نگران صوبائی وزیر قانون انور الحق ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر صوبائی حکومت پرامن و شفاف انتخابات کا انعقاد کریگی ،قانون کی حکمرانی کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی قانون سے متعلق تمام تر بنیادی مسائل کے حل کیلئے پوری تندہی سے کام کیا جائیگا تاکہ عوام کو نگران حکومت کے افادیت اور امور سے آگاہی حاصل ہو ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے بیش بہاہ قربانیاں دی گئی جس میں ووکلاء کا خون شامل ہے خوشخال معاشرے کا قیام انصاف کے بغیر نامکمل ہے قوم عید کے ایام میں غریبوں ناداروں اور مستحق لوگوں کو بھی یاد رکھے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آبائی گائوں اسماعیل خیل میں اپنی رہائش گاہ پر عید کی مبارکباد اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

ا س موقع پرضیاء الحق،تنویر الحق،ادریس الحق،اظہار الحق اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر زاہد الحق ایڈوکیٹ بھی موجود تھے ۔نگران صوبائی وزیر قانون انور الحق ایڈوکیٹ نے مزید کہا کہ پرامن اور صاف وشفاف انتخابات کا انعقاد ہماری پہلی ترجیح ہے تاہم آئین اور قانون کے رو سے وہ تمام اقدامات کئے جائینگے جو ضروری ہو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس ر دوست محمد خان کی سربراہی میں نگران حکومت حکومتی پالیسی کے تحت تمام امور سرانجام دے رہی ہے ۔