عام انتخابات ایم ایم اے کے حق میں ریفرینڈم ثابت ہوگا ،ناظم بنوں انجینئر ملک احسان

جمعہ جون 19:01

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جون2018ء) تحصیل ناظم بنوں انجینئر ملک احسان خان نے کہا ہے کہ عام انتخابات ایم ایم اے کے حق میں ریفرینڈم ثابت ہوگا ،،بنوں کی ترقی کی ضمانت جمعیت علماء اسلام ہے ،محالفین سارے ملکر اکرم خان درانی کو شکست نہیں دے سکتے ،پوری قوم جمعیت علماء اسلام کے ساتھ قوم کا وقت دھرنوں اور کنٹینر میں ضائع کرنیوالوں سے عام انتخابات میں ووٹ کی طاقت سے بدلہ لینگے ،جدید بنوں جے یو آئی اور درانی خاندان کا کارنامہ ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ملک ذاکر خان سمیت دیگر پارٹی عہدیدار بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے ضلعی وتحصیل حکومت نے بنوں کی تعمیر وترقی کے پلان پر کروڑوں روپے خرچ کئے ۔انہوں نے کہا کہ سابق وفاقی وزیر اکرم خان درانی اور ایم ایم اے کے تمام اُمیدوار عام انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے اور بنوں کی ترقی میں رکائوٹ ڈالنے والوں کی ہمیشہ کیلئے بریک لگادینگے ۔