بیگم کلثوم نواز پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں،راحیلہ حمید خان درانی

خدمات قابل تحسین ہیں،پوری قوم ان کی صحت یابی کیلئے دعاگو ہے،اسپیکر بلوچستان

جمعہ جون 19:55

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جون2018ء) بلوچستان اسمبلی کی اسپیکر راحیلہ حمید درانی نے کہاہے کہ بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کیلئے دعاگو ہیںنمازجمعتہ الوداع کے موقع پر ان کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعائیں کرائی گئی ہیں یہاںجاری کئے گئے بیان میں راحیلہ حمید درانی نے کہاکہ بیگم کلثوم نواز پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں اوران کی خدمات قابل تحسین ہیںانہوںنے کہاکہ پوری قوم ان کی صحت یابی کیلئے دعاگو ہے،بیگم کلثوم نواز کی پارٹی کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیںان کی بیماری کے باعث تمام کارکن افسردہ ہیں اور انہوںنے عید کے نماز میں خصوصی دعائیں کرانے اور عید سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا۔