ترک فوج کی عراق میں بمباری، 35 کرد جنگجو ہلاک

ترکی کی سرحد کے قریب سرگرم علیحدگی پسند کرد تنظیم کے ٹھکانوں پر بمباری کرکے ترکی کی سلامتی کو لاحق خطرات ختم کرنا چاہتے ہیں‘ترک فوج

پیر 18 جون 2018 13:10

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) ترکی کی مسلح فوج نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ عراق کے شمالی علاقے جبل قندیل میں کرد علیحدگی پسند گروپ کردستان ورکرز پارٹی کے ٹھکانوں پر بمباری کے نتیجے میں کم سے کم 35 کرد باغی ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق عراق کی مسلح افواج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عراق کے شمال میں جبل قندیل میں کرد علاحدگی پسند جماعت کردستان ورکرز پارٹی اور اس کے عسکری گروپ کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

خیال رہے کہ گذشتہ مارچ کے بعد ترک فوج شمالی عراق میں ’پی کے کے‘ نامی کرد تنظیم کے ٹھکانوں پر مسلسل بمباری کر رہی ہے۔ترک فوج کا کہنا ہے کہ وہ عراق اور دیگر ملکوں میں ترکی کی سرحد کے قریب سرگرم علیحدگی پسند کرد تنظیم کے ٹھکانوں پر بمباری کرکے ترکی کی سلامتی کو لاحق خطرات ختم کرنا چاہتی ہے۔ترک صدر طیب ایردوآن نے شمالی عراق میں کرد باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کا خیر مقدم کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :