نو شکی میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی

پیر 18 جون 2018 14:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) نو شکی میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ، تفصیلات کے مطابق اتوار کو نوشکی کے علاقے کلی شریف خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس نے واقع کی تحقیقات شروع کردیں مزید کاروائی جاری ہے