امریکی صدر اور خاتون اول کی مسلمانوں کو عید کی مبارکباد

یہ موقع آپس میں درگزر کو فروغ دینے، اپنی برادری اور اس سے باہر تعلقات مضبوط بنانے کا ہے ،ْپیغام

پیر 18 جون 2018 14:40

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو اپنی اور اہلیہ میلانیا ٹرمپ کی جانب سے عید الفطر کی مبارک باد دی ہے۔اپنے پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ مسلمان ماہ صیام کے اختتام پرعید الفطر مناتے ہیں اور اپنے ساتھیوں کے لیے محبت اور خوشی کا جذبہ لیے روز مرہ کے معمول پر واپس آتے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی صدر نے کہا کہ یہ موقع ہے آپس میں درگزر کو فروغ دینے، اپنی برادری اور اس سے باہر تعلقات مضبوط بنانے کا۔اٴْنہوں نے کہا کہ آج امریکا اور یقین رکھنے والیعوام کی زندگی میں مذہب اہمیت رکھتا ہے۔صدر ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ امن و خیرسگالی کا یہ جذبہ اور عید کی خوشیاں جس نے اِس وقت سب کو سرشار کررکھا ہے سارا سال دنیا کو اپنے حصار میں لیے رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :