یمن، الحدیدہ ائرپورٹ حوثی ملیشیا سے آزاد کرا لیا گیا،یمنی فوج کا اعلان

ہوائی اڈے اور اطراف کو بارودی سرنگوں اور دھماکا خیز مواد سے پاک کرنے کا عمل شروع ،فوجی میڈیا سل

پیر 18 جون 2018 15:50

الحدیدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) یمنی فوج کے میڈیا سیل نے اعلان کیا ہے کہ الحدیدہ ائرپورٹ حوثی ملیشیا سے آزاد کرا لیا گیا ہے، ہوائی اڈے اور اطراف کو بارودی سرنگوں اور دھماکا خیز مواد سے پاک کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمنی فوج کے میڈیا سینٹر نے ایک اعلان میں بتایا ہے کہ الحدیدہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو حوثی ملیشیا کے قبضے سے آزاد کرا لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کارروائی میں یمنی فوج کو عوامی مزاحمت کاروں اور عرب اتحاد کی فورسز کی معاونت حاصل تھی۔مزید یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یمنی فوج کے انجینئرنگ شعبے کے اہل کاروں نے ہوائی اڈے اور اس کے اطراف علاقے کو بارودی سرنگوں اور دھماکا خیز آلات سے پاک کرنا شروع کر دیا ہے۔اس سے قبل یمنی فوج نے جمعے کی شام ہوائی اڈے کے داخلی راستے پر کنٹرول حاصل کر لیا تھا۔یاد رہے کہ الحدیدہ کو آزاد کرانے کے لیے عسکری آپریشن کا باقاعدہ آغاز 13 جون کو ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :