نیول چیف کی عیدکی نماز کے بعد بحریہ کے حاضراور ریٹائرڈ افراد سے ملاقات

پیر 18 جون 2018 17:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے عید کی نماز کے بعد مختلف شعبوں کے حاضر اور ریٹائرڈ افراد سے ملاقاتیں کیں۔

(جاری ہے)

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق اس موقع پر سربراہ پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ عید کے پرمسرت موقع پر اللہ تعالیٰ ہم پر رحمتیں نازل فرمائے۔سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں ایمان کامل کی نعمت سے نوازے، پاکستان کے غیور عوام اور ہردم تیار بحری سرحدوں کے محافظوں کو عید کی خوشیاں مبارک ہوں۔نیول چیف نے کہا کہ عید پر تہہ دل سے پاک افواج کے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :