ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ نواب میں فائرنگ سے 22سالہ نوجوان قتل

پیر جون 20:30

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2018ء) علاقہ نواب میں فائرنگ سے 22سالہ نوجوان قتل ‘گومل یونیورسٹی پولیس نے مقتول کے بھائی کی رپورٹ پرایک شخص کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود میں علاقہ نواب میں تلخ کلامی کے تنازعہ پرسمیع اللہ عرف سین اللہ ولدگوہر ایوب بیٹنی سکنہ ٹانک حال مرحباکالونی ڈیرہ نے فائرنگ کرکے 22سالہ مطیع اللہ بیٹنی کوقتل کردیا۔ تھانہ گومل یونیورسٹی میں مقتول کے بھائی میرعالم بیٹنی سکنہ جنڈولہ حال گلشیر آبادنواب نے اس واقعہ کی دعویداری ملزم کے خلاف قتل کی دفعہ کے تحت درج کرادی ہے ۔

متعلقہ عنوان :