وفا قی پولیس کی جر ائم پیشہ عنا صر کیخلاف کا رروائیا ں ،10ملزمان گرفتار

چرس ، شراب ، اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد،مقدما ت درج

پیر 18 جون 2018 20:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جون2018ء) وفا قی پولیس نے جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف مختلف کا رروائیو ں کے دوران 10ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے چرس ، شراب ، اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے۔ تھا نہ ما ر گلہ پولیس نے ملزم محمد ظہیر سے 15ڈبے بئیر ، تھا نہ سہا لہ پو لیس نے ملزم طلعت محمود سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا،جبکہ اے ایس آئی محمد عنا ئت نے ملزم راشد منہا س کو بغیر اجا زت ڈیز ل فروخت کر نے پر گرفتار کر لیا۔

تھا نہ بہا رہ کہو پولیس نے تین ملزمان حبیب الر حمان ، عابد حسین اور محمد مرید کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 120گر ام چرس ، دو بو تلیں معہ 08لیٹر شراب بر آمد کرلی ، تھا نہ کو رال پولیس نے غیر اخلاقی سر گر میو ں میں ملوث چار افراد کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے خلاف علیحدہ مقدما ت درج رجسٹر کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آباد نجیب الرحمن بگوی نے تمام ایس ایچ او ز کو ہد ا یت کی ہے کہ جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف سخت کا رروائی عمل میں لا تے ہو ئے جر ائم کے انسداد اور جر ائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کے لیے تمام تر ذرائع بر ئو ے کا ر لا ئے جا ئیں ، آ ورہ گر دوں اور سابقہ سا رقان کی گرفتار ی کو یقینی بنا یا جا ئے اور پٹرو لنگ کو بھی سخت کیا جا ئے تا کہ جر ائم پیشہ عنا صر کی سر کو بی کی جا سکے۔

۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :