نگران سیٹ اپ میں جو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں ان سے بطریق احسن عہدہ برآ ہونے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے، سردار تنویر الیاس خان

نگراں وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کی سربراہی میں صوبائی کابینہ انتخابی عمل کو شفاف بنیادوں پر پائیہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ہر ممکن کوشاں ہے قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے اور عوامی حق دیہی کے استعمال کے بعد ایک حقیقی نمائندہ حکومت کے قیام میں ہر ممکن مدد دیں گے،ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کے دورے کے موقع پر گفتگو

پیر 18 جون 2018 20:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جون2018ء) پنجاب کے نگراں وزیر زراعت ، خوراک ، آبپاشی، جنگلات ، ماہی پرور ی، جنگلی حیات، لائیو سٹاک و ڈیری ڈیویلپمنٹ ، ٹراسپورٹ ، منصوبہ بندی و ترقیات سردار تنویر الیاس خان نے کہاہے کہ نگران سیٹ اپ میں جو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں ان سے بطریق احسن عہدہ برآ ہونے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔

نگراں وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کی سربراہی میں صوبائی کابینہ انتخابی عمل کو شفاف بنیادوں پر پائیہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ہر ممکن کوشاں ہے انشاء اللہ قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے اور عوامی حق دیہی کے استعمال کے بعد ایک حقیقی نمائندہ حکومت کے قیام میں ہر ممکن مدد دیں گے۔ اس امر کا اظہار انہوں نے پیر کو ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

نگراں صوبائی وزیر نے ہولی فیملی ہسپتال کے شعبہ حادثات اور سرجیکل وراڈزمیں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی ، مریضوں اور ان کے عزیز و اقارب سے علاج معالجے کی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا اور انہیں صوبائی نگراں حکومت کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔ میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ہولی فیملی ہسپتال ڈاکٹر شہزاد احمد، ڈائریکٹر ایمرجنسی اخترمحمود ، ڈی ایم ایس شعبہ حادثات ڈاکٹر نعیم نے ہسپتال میں مریضوںکے لئے مہیا کی گئی طبی سولیات، ادویات کی فراہمی سے آگاہ کیا۔

نگراں صوبائی وزیر نے شعبہ حادثات ، شعبہ سرجری کا دورہ کرکے زیر علاج مریضوں کی مزج پرسی کی اور عید الفطر کے موقع پر ان میں عیدی اور تحائف تقسیم کئے۔ پنجاب کے نگراں وزیر زراعت ، خوراک ، آبپاشی، جنگلات ، ماہی پرور ی، جنگلی حیات، لائیو سٹاک و ڈیری ڈیویلپمنٹ ، ٹراسپورٹ ، منصوبہ بندی و ترقیات سردار تنویر الیاس خان نے ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کے دورے کے موقع پرہسپتال میں صفائی ، علاج معالجے اورمریضوں کی دیکھ بھال کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کی خدمت بہت بڑی عبادت ہے اور اس کے لئے ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ نرسنگ و پیرا میڈیکل سٹاف جذبہ حوصلہ افزاء اور خدمات قابل ستائش ہیں۔

ہولی فیملی ہسپتال کے میڈیکل سپرٹینڈنٹ ڈاکٹر شہزاد احمد نے اس موقع پر صوبائی نگراں وزیرکو ہسپتال کے مسائل سے آگاہ کیا، صوبائی نگراں وزیر نے مشکلات کے حل کے لئے فوری اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شفاف ، منصفانہ اور غیر جانبدارنہ انتخابات اولین ترجیح ہے ، صوبائی انتظامیہ کی طرف سے بروقت انتخابات کے انعقاد کے لئے ہر ممکن انتظامات یقینی بنائیں گے۔

سردار تنویر الیاس خان نے کہاکہ صوبائی محکموں کی کارکردگی میں بہتری کیلئے بھی ہر ممکن کوشاں ہیں ۔انہوں نے کہاکہ محکمانہ کارکردگی میں بہتری سے عوام کو ریلیف حاصل ہو گا اور معینہ مدت کے دوران جہاں انتخابی عمل کے حوالے سے جہاںاپنی ذمہ داریاں پوری کر رہے وہاں متعلقہ محکموں کے جاری منصوبوں کی تکمیل کیلئے بھی پر عزم ہیں اور صوبائی نگراں وزراء عوامی مسائل کے لئے متحرک ہیں۔

عید تعطیلات کے دوران صوبائی وزیر سردار تنویر الیاس خان کی ہولی فیملی آمد پر مریضوں اور ان کے عزیز و اقارب نے خوشی کا اظہار کیا اور ان کے جذبہ خدمت انسانیت کو سراہا ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے ہسپتال کے شعبہ حادثات میں خصوصی خدمات سر انجام دینے والے عملے میں بھی عیدی تقسیم کی ۔ جنہوں نے سردار تنویر الیاس خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :