بلوچستان میں امن ترقی خوشحالی ہماری سیاست کا محور ہے، پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم پر کوئی اختلافات نہیں ہی

چستان عوامی پارٹی کے سربراہ این اے 272پی بی 50اوتھل لیاری کی نشست پر نامزد امیدوار نواب جام کمال عالیانی کا تقریب سے خطاب

پیر 18 جون 2018 22:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ این اے 272پی بی 50اوتھل لیاری کی نشست پر نامزد امیدوار نواب جام کمال خان عالیانی نے کہا ہے کہ بی اے پی ایک نظریے کا نام ہے بلوچستان میں امن ترقی خوشحالی ہماری سیاست کا محور ہے ہماری پارٹی میں ٹکٹوں کی تقسیم پر کوئی اختلافات نہیں ہیں جام بھوتانی اتحاد لسبیلہ کے عوام کی خواہشات اور امنگوں کو مد نظر رکھتے ہوئے وسیع ترعوامی مفاد میں کیا ہے سردار صالح محمد بھوتانی بی اے پی کے نامزد امیدوار ہیں سردار اسلم بھوتانی نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے کاغزات جمع کرائے ہیں ہم معاملات کو سلجھائیں گے جو بھی فیصلہ لسبیلہ کے عوام کا ہوگا ہم اسی کو اپنائیں گے سیاست میں کشتیاں جلاء نہیں جاتیں،کشتیاں جوڑی جاتی ہیں جب آپ کشتیاں جلائیں گے تو آپ کہاں جاسکیں گے،جام کمال نے کہا کہ گزشتہ الیکشن میں ہم نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے 54 ہزار ووٹ لئے اور ہمارے مخالفین اتحاداور پراپیگنڈوں کے باوجود صرف پینتیس ہزارووٹ حاصل کر پائے، جام کمال نے کہا کہ صوباء سطح پر لسبیلہ کو نظرانداز کئے جانے کی وجہ سے حب باء پاس سمیت اہم منصوبے ادھورے رہ گئے مسلم لیگ ن کی حکومت نے لسبیلہ پر توجہ نہیں دی،جو وزرائے اعلی رہے انہوں نیترقیاتی فنڈذ صرف اپنے حلقو ں پر خرچ اور ملازمتوں کے حق سے بھی لسبیلہ کو محروم رکھا گیا ہم نے بلوچستان عوامی پارٹی بناء ہر مکتب فکر کے لوگوں کو اقلیتوں سمیت نمائندگی دی،ہے سردار اسلم بھوتانی سے متعلق انہوں نے کہا کہ اسلم بھوتانی دو مرتبہ ایم پی اے رہے ہیں عوامی خدمت بھی کی یے لیکن بدقسمتی سے بلوچستان کی بیوروکریسی میں لسبیلہ کو وہ مقام حاصل نہیں ہے جو دیگر اضلاع کو ہے تعلیم کی کمی کیوجہ سے ہم پیچھے رہ گئے ہیں لسبیلہ کی نمائندگی صرف پارلیمانی سیاست سے ہوسکتی ہے لوگوں کے پاس ایک ہی ذریعہ ہے کہ وہ اپنے مسائل عوامی نمائندوں کے ذریعے حل کرواتے ہیں اگرہم آپس میں اختلافات رکھیں گے تو صوبے اور مرکز میں لسبیلہ کی مئوثر انداز میں نمائندگی نہیں کر پاسکیں گے لس دھرتی کے عوام کی پکار ہے کہ یکجہتی سے اپنے ضلع حلقے اور صوبے کے حقوق کی جدوجہد مشترکہ طور پرایک ہی پلیٹ فارم سے کریں جب ہمارا کاز اور مقصد ایک ہوگا تو ہم کامیاب ہونگے اور لس دھرتی کیی بہتر انداز میں خدمت کرسکیں گے،،،اس موقع سابق صوباء وزیر گوادر لسبیلہ کی نشست این اے 272 پر امیدوار بی اے پی رہنما پرنس احمد علی احمد زء بھی تقریب میں موجود اور لسبیلہ کے دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے ووٹرز کی توجہ اور مرکز نگاہ رہے، جام گروپ کنراج کی معروف شخصیت جاموٹ قبیلے کے رہنما جاوید جاموٹ اعجاز احمد امان اللہ بھوتانی،خدابخش کے بی،گڈانی سیکونسلر فقیر داد لالہ یوسف بلوچ کنوینر جام گروپ عبدالمالک موندرہ کے علاوہ بڑی تعداد میں جاموٹ آچرہ،ڈگارزء،انگاریہ سرمستانی اوردیگر بلوچ قبائل کے لوگوں نے جام کمال اور پرنس احمد علی کوعید کی مبارکبادیں۔