چیف جسٹس ثاقب نثار کی نگران وزیر اعظم کے بعد نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سے بھی ملاقات
ملاقات نگران وزیر اعلیٰ کی درخواست پر چیف جسٹس کی رہائش گاہ پر کی گئی
سید فاخر عباس پیر 18 جون 2018 22:16
(جاری ہے)
چیف جسٹس ثاقب نثار نے نگران وزیر اعظم کے بعد نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سے بھی ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور نگران وزیر اعلیٰ ڈاکٹر حسن عسکری میں ملاقات نگران وزیر اعلیٰ کی درخواست پر کی گئی۔ملاقات لاہور کے علاقے گارڈن ٹاون میں واقع چیف جسٹس ثاقب نثار کی رہائش گاہ پر انجام پائی ۔جس میں اہم قومی و ملکی امور کے علاوہ باہمی دلچسپی کے موضوعات پر بات ہوئی۔آنے والے الیکشن کے حوالے سے بھی بات کی گئی ہے۔اس موقع پر نگران وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے وقت دینے اور ملاقات کی درخواست قبول کرنے پر چیف جسٹس کا شکریہ ادا کیا جبکہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے اس موقع پر نگران وزیر اعلیٰ ڈاکٹر حسن عسکری کو خوش آمدید کہا۔یاد رہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار اس سے پہلے نگران وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک سے بھی ملاقات کر چکے ہیں۔مزید یہ کہ چیف جسٹس ثاقب نثار برقت انتخابات کے انعقاد کے بہت بڑے حامی ہیں اور وہ اس بات کا اظہار متعدد موقعوں پر کر چکے ہیں۔ان ملاقاتوں کو آئندہ انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے اہم سمجھا جارہا ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.