یمن، باغی حوثیوں کا حملہ، ایک ہی خاندان کے 9افراد جاں بحق

منگل 19 جون 2018 13:07

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) یمن میں حوثیوں کی جانب سے داغے گئے توپ کے گولوں سے 9شہری جاں بحق ہو گئے، حملے میں ہلاک ہونے والوں کا تعلق ایک ہی کنبے سے تھا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یمن کے جنوب میں واقع شہر الا دالی میں حوثیوں کی جانب سے توپ کے گولے پھینکنے سے 9 افراد ہلاک ہو گئے۔عینی شاہدین سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق حوثیوں نے موریض علاقے سے منسلک ایک گاں پر توپ کے گولے داغے۔حملے میں ہلاک ہونے والوں کا تعلق ایک ہی کنبے سے تھا جن میں سے ایک عورت تھی۔سن 2014 سے ملکی انتظامیہ کو اپنے ہاتھ میں رکھنے والے حوثیوں نے اس حوالے سے کوئی اعلان جاری نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :