امریکا، آرٹ فیسٹیول میں فائرنگ،

22افراد زخمی، ایک نوجوان کی حالت تشویشناک جوابی کارروائی میں ایک مشتبہ شخص ہلاک دوسرا زخمی حالت میں گرفتار،مقامی پراسیکیوٹر

منگل 19 جون 2018 14:15

نیو جرسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) امریکی ریاست نیو جرسی میں آرٹ فیسٹیول کے دوران گولیاں چلنے سے 22افراد زخمی ہو گئے،ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے، فائرنگ کرنے والا ایک مشتبہ شخص جوابی کارروائی میں ہلاک ہو گیا جب کہ دوسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست نیو جرسی میں آرٹ فیسٹیول کے دوران گولیاں چلنے سے 20 افراد زخمی ہو گئے جن میں ایک نوجوان کی حالت تشویشنات بتائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ تقریب کے دوران متعدد افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ مقامی پراسیکیورٹر کا کہنا ہے کہ فیسٹیول میں شریک کئی افراد کی جانب سے گولیاں چلائی گئیں جس کے باعث 22 افراد زخمی ہو کر ہسپتال پہنچ گئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا ایک مشتبہ شخص ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار ہو گیا ہے۔ جائے وقوعہ سے متعدد ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فائرنگ اتنی شدید تھی کہ پہلے آتش بازی کا گماں ہوا لیکن جب لوگ زخمی ہوکر گرنے لگے تب جا کر اصل صورتحال کا اندازہ ہوا۔ واقعے کے بعد آرٹ فیسٹیول منسوخ کر دیا گیا۔ پولیس شوٹنگ کی تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :