اسرائیلی فوج کی پرامن مظاہرین پر فائرنگ سے زخمی ہونیوالا 13 سالہ بچہ دم توڑ گیا

منگل 19 جون 2018 16:44

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) قابض اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی میں پرامن مظاہرین پر فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک 13 سالہ بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق غزہ وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے بتایا کہ 13 سالہ زکریا بشبش گزشتہ ماہ مشرقی البریج میں اسرائیلی فوج کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہوگیا تھااسے شدید زخمی حالت میں غزہ کے الشفاء ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

الشبش کی شہادت کے بعد30 مارچ 2018ء سے مشرقی غزہ میں جاری عظیم الشان حق واپسی تحریک کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 136 ہوگئی ہے۔ ان میں سے سات شہداء کے جسد خاکی صہیونی فوج نے اپنے قبضے میں لے رکھے ہیں جبکہ 13 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔