بہت سی پارٹیاں اور اہم شخصیات جی ڈی اے میں شامل ہونے کو تیار ہیں، نصرت سحر عباسی

منگل 19 جون 2018 20:30

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) مسلم لیگ فنکشنل کی مرکزی رہنما نصرت سحر عباسی نے کہا ہے کہ بہت سی پارٹیاں اور اہم شخصیات جی ڈی اے میں شامل ہونے کو تیار ہیں، حالات کس طرف جارہے ہیں اس پر عوام حیران ہیں، ہم دس سالوں سے چیخ رہے ہیں کہ پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی کے اثاثوں کی تحقیقات کی جائے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ آتے چھوٹی گاڑیوں میں ہیں مگر جاتی8,8پراڈو گاڑیوں میں ہیں، حیران ہیں کہ یہ آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تیرسٹھ پر کس طرح پورا اترتے ہیں ، سندھ کے عوام اب بھی نہیں جاگے تو ان کے لیے آواز اٹھانے والے بھی نہیں ہوگا، عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ کالی رات کے بعد اب صبح ہونے والی ہے ، گذشتہ الیکشن میں دھاندلی کی گئی اگر یہ الیکشن صاف اور شفاف ہوئی تو جی ڈی اے کامیاب ہوگا،گذشتہ الیکشن جسٹس قربان علوی نے ہائی جیک کیے تھے۔

متعلقہ عنوان :