سردار اختر جان مینگل اور میر اسرار اللہ خان زہری کے درمیان ملاقات

سیاسی صورتحال اور انتخابی اتحاد سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

منگل 19 جون 2018 21:30

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل اور بی این پی (عوامی ) کے سربراہ میر اسرار اللہ خان زہری کے درمیان ملاقات ،سیاسی صورتحال اور انتخابی اتحاد سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات میں بی این پی کے مرکزی رہنماوں لعل جان بلوچ ،آغا سلطان ابراہیم بھی موجود تھے تفصیلات کے مطابق منگل کے روز بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار اختر جان مینگل کا زہری ہاوس خضدار میں بی این پی (عوامی ) کے سربراہ نواب زادہ میر اسرار اللہ خان زہری کے درمیان ملاقات ہوئی زرائع کے مطابق ملاقات میں بلوچستان کے سیاسی صورتحال ،انتخابی اتحادسمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھینے پر اتفاق کیا گیا ملاقات میں بی این پی کے مرکزی رہنماوں چیئرمین لعل جان بلوچ ،آغا سلطان ابراہیم سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :